اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق کی علمبردار اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا ۔ انہوں نے بہت اچھے طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا ۔ جمعہ کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے …
انسانی حقوق کی علمبردار اور کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) انسانی حقوق کی علمبردار اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا ۔ انہوں نے بہت اچھے طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا ۔ جمعہ کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کو سب سے بڑا ٹارچر سنٹر بنا دیا۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو بتا دیا کہ اگر کشمیر پر کردار ادا نہ کیا تو یہ معاملہ ایٹمی جنگ کی طرف جائے گا۔اب ساری ذمہ داری عالمی رہنماﺅں اور اقوام متحدہ پر ہے۔اب دیکھنا ہے کہ وہ ہندوستان کی دہشتگرد پالیسی کا ساتھ دیں گے یا نہتے کشمیریوں کا۔ مشال ملک نے کہا کہ ہندوستان کے عزائم سے پوری دنیا متاثر ہو سکتی ہے۔








