فیصل آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے کہا کہ انسانی خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے350گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے کیونکہ سبزیاں انسانی خوراک کا اہم جزو ہیں اور ماہرین غذائیت انہیں حفاظتی خوراک کا نام دیتے ہیں کیونکہ ان میں حیاتین،معدنیات اور ریشے کی وافر مقدار مو جود ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جدید تحقیق کے مطابق خوراک …
انسانی خوراک میں سبزیوں کاروزانہ استعمال 300 سے 350گرام فی کس ہونا چاہیے،ڈائریکٹرزراعت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے کہا کہ انسانی خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے350گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے کیونکہ سبزیاں انسانی خوراک کا اہم جزو ہیں اور ماہرین غذائیت انہیں حفاظتی خوراک کا نام دیتے ہیں کیونکہ ان میں حیاتین،معدنیات اور ریشے کی وافر مقدار مو جود ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جدید تحقیق کے مطابق خوراک میں سبزیوں کا استعما ل اشد ضروری ہے اور ایک اندازے کے مطابق سبزیوں کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی نشوونماکیلئے بہت ضروری ہے جن میں نشاستہ لحمیات، حیاتین، سی،ای،بی، ڈی اور معدنی نمکیات کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو معدے کو قوت بخشتے، نظام ہضم کو درست کرتے اور انتڑیوں کے امراض میں بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سبزیاں نہ صر ف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی بلکہ جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کے اخراج کا سبب بھی بنتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ماہرین کے مطابق انسانی خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے جبکہ ہمارے ملک میں یہ مقدار 100 سے150گرام فی کس روزانہ ہے جو سفارش کردہ مقدار سے آدھی سے بھی کم ہے جس کی وجہ سے انسانی بیماریوں اور صحت عامہ کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔








