انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن(ر)محمد سہیل چوہدری کا ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن(ر)محمد سہیل چوہدری نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر نے آئی جی اسلام آباد کو ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔چیف ٹریفک آفیسر ٹریفک پولیس کے آپریشنل امور اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن(ر)محمد سہیل چوہدری نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر نے آئی جی اسلام آباد کو ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔چیف ٹریفک آفیسر ٹریفک پولیس کے آپریشنل امور اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

آئی جی اسلام آباد کیپٹن محمد سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سمیت تمام ٹریفک سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنائی جائے،ٹریفک پولیس عوام دوست پولیسنگ کو مزید مؤثر بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے، ٹریفک کی روانی، شہریوں کی سہولت اور روڈ سیفٹی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ٹریفک پولیس افسران و جوان فرائض کی انجام دہی میں پیشہ وارانہ رویے اور نظم و ضبط کو یقینی بنائیں،اسلام آباد میں ٹریفک نظام کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، ٹریفک قوانین کا نفاذ اور عوامی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔