انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا ایگزیکٹو بورڈ 10 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں واقع اولمپک ہاوس سے آن لائن اجلاس منعقد کرے گا۔ ترجمان آئی او سی کےمطابق اس اجلاس کا مقصد 24 اور 25 جون کو لوزان میں ہونے والے 146ویں آئی او سی سیشن (غیر معمولی اجلاس) کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا ایگزیکٹو بورڈ 10 جون کو سوئٹزرلینڈ اولمپک ہاوس سے آن لائن اجلاس منعقد کرے گا،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔1جون (اے پی پی):انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا ایگزیکٹو بورڈ 10 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں واقع اولمپک ہاوس سے آن لائن اجلاس منعقد کرے گا۔ ترجمان آئی او سی کےمطابق اس اجلاس کا مقصد 24 اور 25 جون کو لوزان میں ہونے والے 146ویں آئی او سی سیشن (غیر معمولی اجلاس) کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔اجلاس کے بعد "فِٹ فار دی فیوچر” عمل کے حوالے سے ایک آن لائن پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔ یہ پریس کانفرنس 10 جون کو شام 4:30 بجے (سنٹرل یورپی سمر ٹائم) شروع ہوگی۔
میڈیا نمائندوں کے لیے پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے پیشگی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جس کی آخری تاریخ 8 جون 2026 کو دوپہر تک مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے دوران صحافیوں سے پریس کارڈ یا ادارتی تصدیقی خط طلب کیا جا سکتا ہے۔پریس کانفرنس کو آئی او سی میڈیا کے یوٹیوب چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا، جہاں ناظرین انگریزی یا فرانسیسی آڈیو اسٹریم میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔ شیڈول میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں معلومات آئی او سی میڈیا کے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ چینلز پر جاری کی جائیں گی۔







