فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فوڈ ٹریڈ شو ’’سیال 2026ء‘‘ کے افتتاحی روز پاکستان کی بھرپور شرکت نمایاں رہی۔ یہ عالمی نمائش 17 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گی۔فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیاجہاں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر اہتمام 37 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔
انٹرنیشنل فوڈ ٹریڈ شو ’’سیال 2026ء‘‘میں پاکستان کی بھرپور شرکت، ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا

مزید خبریں
پیرس۔17اکتوبر (اے پی پی):فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فوڈ ٹریڈ شو ’’سیال 2026ء‘‘ کے افتتاحی روز پاکستان کی بھرپور شرکت نمایاں رہی۔ یہ عالمی نمائش 17 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گی۔فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیاجہاں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر اہتمام 37 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیاں چاول، پراسیسڈ فوڈ، پنک سالٹ اور مشروبات سمیت مختلف مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔پاکستان کی جانب سے نمائش میں بڑے پیمانے پر شرکت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ملک اپنی برآمدات میں اضافے کے لیے نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش میں ہے۔نمائش کے افتتاحی روز پاکستانی بریانی اپنے منفرد ذائقے اور خوشبو کی بناء پر شرکا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔







