انٹرنیشنل کانفرنس برائے ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن و ریسرچ اختتام پذیر، پاکستان میں صحت کی تعلیم اور تحقیق کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):ہیلتھ پروفیشنلز کی تعلیم، تحقیق اور انٹرپرینیورشپ کے حوالے سے پہلی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس 2025 ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) شاہپور کیمپس اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اس کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی ماہرین، سکالرز، محققین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان میں صحت کی تعلیم اور تحقیق کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے عزم کا …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):ہیلتھ پروفیشنلز کی تعلیم، تحقیق اور انٹرپرینیورشپ کے حوالے سے پہلی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس 2025 ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) شاہپور کیمپس اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اس کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی ماہرین، سکالرز، محققین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان میں صحت کی تعلیم اور تحقیق کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔یہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کامسٹیک اور پرائم انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں کلیدی خطابات، سائنٹیفک سیشنز اور مختلف موضوعات پر مبنی مکالماتی نشستیں شامل تھیں۔

ان سرگرمیوں کا مقصد صحت کی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنا، تحقیق کے نئے ماڈلز کو فروغ دینا اور ہیلتھ سیکٹر میں انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔افتتاحی تقریب میں نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں وائس چانسلر ایچ ایس اے اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان، میجر جنرل (ر) طارق ضمیر ہلال امتیاز (ملٹری)، صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز اور پرنسپل اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر نجم ثاقب خان ہلال امتیاز (ملٹری) و تمغہ بسالت، یونیورسٹی کالج لندن میڈیکل سکول برطانیہ پروفیسر ڈاکٹر جینیٹ گرانٹ، پروفیسر و پرو ڈائریکٹر ایجوکیشن ایل ایس ایچ ٹی ایم برطانیہ پروفیسر ڈاکٹر احمد رشید، سربراہ آر ایم این سی ایچ ڈیپارٹمنٹ ایچ ایس اے پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ نعیم، وائس چانسلر ایس ٹی ایم یو اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر اقبال خان، وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس، ریکٹر/ڈائریکٹر اکیڈمکس ایچ ایس اے پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز خان، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر افشین شہید، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر افضل، یونیورسٹی آف لاہور کی پروفیسر مدیحہ، پرنسپل آر آئی ایچ ایس اور صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف آرتھوڈانٹکس پروفیسر ڈاکٹر سعد اسد ، پرنسپل یونیورسٹی آف لاہور پروفیسر ڈاکٹر مویش اور راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر اجالا صدیق شامل تھے۔

دیگر معروف پروفیسرز اور ماہرین نے بھی شرکت کی جنہوں نے صحت کے شعبے میں علمی قیادت اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ افتتاحی سیشن میں صحت کے متعدد رہنمائوں، سینئر فیکلٹی اور ادارہ جاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔تقریب میں چیئرمین پرائم انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد عبدالواجد کی خصوصی معاونت، بھرپور شرکت اور ملک میں صحت کی تعلیم و استعداد کار میں اضافے کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔کانفرنس کے دوران ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کی بہتر فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی، جدت، ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی اور بین الشعبہ جاتی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ مختلف جامعات، تحقیقی اداروں اور پروفیشنل تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے تجربات اور تحقیقی سرگرمیوں کو بھی پیش کیا۔اختتامی تقریب میں شریک اداروں نے تحقیق میں بہتری، تعاون میں اضافے اور ہیلتھ سیکٹر میں انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کی ثقافتی ورثے کی عکاس ایک خوبصورت ثقافتی پریزنٹیشن پیش کی گئی جسے شرکا نے بے حد سراہا۔

 

مزید خبریں