انڈس موٹر کمپنی کے سالانہ منافع میں 10.86 فیصد اضافہ

انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی) کے سالانہ منافع میں 10.86 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی) کے سالانہ منافع میں 10.86 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کیلئے انڈس موٹر کمپنی کا منافع 25.5 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2024 تا جون 2025ء کے عرصہ کیلئے آئی ایم سی کو 23 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 25 -2024 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 26-2025 کے دوران انڈس موٹر کمپنی کے منافع میں 2.5 ارب روپے یعنی11.86 کی بڑھو تری ریکارڈ کی گئی ہے۔