انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کے سالانہ منافع میں 380فیصد اضافہ
انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کے سالانہ منافع میں 380فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کے سالانہ منافع میں 380فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق 30جون 2026کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال میں انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کا منافع 2.76 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 25-2024 کے دوران کمپنی کو575ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔
اس طرح 30 جون 2025کو ختم ہونے والے مالی سال کے مقابلہ میں 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کے منافع میں2.185 ارب روپے یعنی380فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔








