جکارتہ۔26جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے مغربی صوبہ سماٹرا میں متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس سے چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثہ پادانگ پانجانگ اور بوکتنگی شہروں کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔پادانگ پانجانگ پولیس کے ٹریفک یونٹ نے بتایا کہ حادثے میں کھاد سے بھرا ایک ٹریلر ٹرک، ایک باکس ٹرک اور کئی دو …
انڈونیشیا میں متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں ، چھ افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے

مزید خبریں
جکارتہ۔26جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے مغربی صوبہ سماٹرا میں متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس سے چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثہ پادانگ پانجانگ اور بوکتنگی شہروں کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔پادانگ پانجانگ پولیس کے ٹریفک یونٹ نے بتایا کہ حادثے میں کھاد سے بھرا ایک ٹریلر ٹرک، ایک باکس ٹرک اور کئی دو پہیوں والی گاڑیاں شامل تھیں۔
ابتدائی طور پر جائے حادثہ پر پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم بعد ازاں ٹریلر ٹرک سے ایک اور لاش برآمد ہونے کے بعداموات کی تعداد چھ ہو گئی۔حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ حکام جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ اور تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔








