آئل اینڈگیس ڈولپمنٹ کمپنی(اوجی ڈی سی ایل) کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر215فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے
اوجی ڈی سی ایل کے خالص منافع میں تین ماہ کے دوران 215فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈگیس ڈولپمنٹ کمپنی(اوجی ڈی سی ایل) کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر215فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی بیان کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو127.11ارب روپے کاخالص منافع ہواجوگزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے 40.29ارب روپے کے مقابلہ میں 215فیصدزیادہ ہے،اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 29.55روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.37روپے تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کومجموعی طورپر242.37ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواہے جوپیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 43فیصدزیادہ ہے۔مالی سال 2026 کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 56.35روپے ریکارڈکی گئی ہے۔







