علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2026ء سمسٹر کے فیس ٹو فیس اور اوپن ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل) پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ کل پیر (5 اکتوبر) ہے۔داخلہ لینے کے خواہش مند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں آج ہی آن لائن جمع کرائیں۔یونیورسٹی کی جانب سے پیش کیے جانے والے تمام پروگرامز کی مکمل فہرست، داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی سرکاری ویب …
اوپن یونیورسٹی،داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2026ء سمسٹر کے فیس ٹو فیس اور اوپن ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل) پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ کل پیر (5 اکتوبر) ہے۔داخلہ لینے کے خواہش مند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں آج ہی آن لائن جمع کرائیں۔یونیورسٹی کی جانب سے پیش کیے جانے والے تمام پروگرامز کی مکمل فہرست، داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہیں۔
طلبہ اپنے مطلوبہ پروگرام کی اہلیت، داخلہ طریقہ کار اور دیگر ضروری تفصیلات کا جائزہ لے کر بروقت درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔یونیورسٹی نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ داخلے کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آج ہی اپنی درخواست جمع کرائیں تاکہ آخری وقت میں کسی ممکنہ دشواری سے بچا جا سکے۔








