اوکاڑہ ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ویمن ریزرو سیٹ کے انتخابات

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ویمن ریزرو سیٹ کے انتخابات،عائشہ امجد ایگزیکٹو ممبر ویمن انٹرپرینیورز بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں

اوکاڑہ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ویمن ریزرو سیٹ کے انتخابات،عائشہ امجد ایگزیکٹو ممبر ویمن انٹرپرینیورز بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ویمن ریزرو سیٹ کے لیے انتخابات میں عائشہ امجد اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو ممبر ویمن انٹرپرینیورز بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں۔

صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کی نشستوں کے لیے میدان 29 ستمبر 2026 کو سجے گا۔ اوکاڑہ چیمبر کے آئندہ سال 2026-2028 کے لیے منتخب ایگزیکٹو ممبران میں سے اوکاڑہ چیمبر کے عہدیداران (صدر، سینئر نائب صدر، اور نائب صدر) کا انتخاب کریں گے۔ حتمی نتائج کا اعلان 30 ستمبر 2026 کو کیا جائے گا۔