اوکاڑہ میں تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں ڈکیتی کی 3وارداتوں میں ڈاکوپیسے اور زیور ات لے کرفرار ہوگئے

135
Firing

اوکاڑہ۔ فروری (اے پی پی):اوکاڑہ میں تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں ڈکیتی کی 3وارداتوں میں ڈاکوپیسے اور زیور ات لے کرفرار ہوگئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات ایوب پارک میں سابقہ ناظم یونین کونسل کے بھتیجے چوہدری رضوان کے گھر میں ہوئی ،مبینہ طور پر 5 نامعلوم مسلح ڈاکو ئوں نے گھر میں داخل ہو کر گھر والوں کواسلحہ کے زور پر ایک گھنٹہ یرغمال بنائے رکھا اور گھر سے 12/13 تولے طلائی زیورات 8 ہزار ڈالر، 4 ہزار پائونڈ اور 80 لاکھ روپے پاکستانی روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقہ کی ناکہ بندی اور ضروری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری واردات ڈی بلاک اوکاڑہ میں ہوئی جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک نوجوان سے موٹر سائیکل،نقدی اور 2 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،تیسری واردات غلہ منڈی روڈ پر ہوئی جہاں 4 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے کار پرسوار 2 تاجروں ملک امیر اور محسن علی کو اسلحہ کے زور پر روک لیا ، ان سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے نقدی اور 2 موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔