اوگرا کاحکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت جمعہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا کاحکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت جمعہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (جمعہ) کے لئےپٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بدھ کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔

مزید خبریں