اوگرا کا بدھ کے لئےپٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
اوگرا کا بدھ کے لئےپٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل بدھ کے لئےپٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔منگل کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 12پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔








