اوگرا کا جمعرات کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کااعلان
اوگرا کا جمعرات کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کااعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (جمعرات) کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بدھ کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 11 پیسے ہو گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت 2 روپے 71 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔







