اوگرا کا حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 26 ستمبر سے 28 ستمبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 26 ستمبر سے 28 ستمبر کے لئےپٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جمعہ کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 26 ستمبر سے 28 ستمبر کے لئےپٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جمعہ کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔

مزید خبریں