اوگرا کا حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت جمعرات کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا کا حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت جمعرات کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل جمعرات کے لئےپٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بدھ کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 21پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔

مزید خبریں