اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (منگل) کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیر کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے ہو گئی ہے۔
اوگرا کا منگل کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (منگل) کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیر کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے ہو گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔







