اوگرا کا 22 ستمبر منگل کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری
اوگرا کا 22 ستمبر منگل کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 22 ستمبر منگل کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیر کوپٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے ہو گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔







