اقوام متحدہ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسلام اورمقدس شخصیات کی تکریم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ او آئی سی کے وزراءخارجہ نے اسلام ، مذہبی شخصیات اور اسلامی اقدار پر حملوںاور سے ملتے جلتے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان اورترکی کی پیش کردہ قرارداد کی پر زور حمایت کرتے ہوئے گستاخانہ حملوں اورملتے جلتے اقدامات کے خاتمے پر زور …
او آئی سی کے وزراءخارجہ کی پاکستان اورترکی کی پیش کردہ قرارداد کی پر زور حمایت

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسلام اورمقدس شخصیات کی تکریم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ او آئی سی کے وزراءخارجہ نے اسلام ، مذہبی شخصیات اور اسلامی اقدار پر حملوںاور سے ملتے جلتے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان اورترکی کی پیش کردہ قرارداد کی پر زور حمایت کرتے ہوئے گستاخانہ حملوں اورملتے جلتے اقدامات کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نیویارک میں منعقدہ73 ویں اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے وزراءخارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام کے بارے میں منفی رحجانات اور تصور پیدا کرنے پر گہری تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں کیونکہ امت مسلمہ مذہبی شخصیات کی عزت و حرمت پر کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔








