اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):اٹلی کے ساتھ پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے، مالی سال کے پہلے 7ماہ میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5.017فیصدکااضافہ جبکہ اٹلی سے درآمدات میں 16.48فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو698.33ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی …
اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5.017فیصد اضافہ، درآمدات میں 16.48فیصد کمی
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):اٹلی کے ساتھ پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے، مالی سال کے پہلے 7ماہ میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5.017فیصدکااضافہ جبکہ اٹلی سے درآمدات میں 16.48فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو698.33ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 664.96ملین ڈالرکے مقابلہ میں 5.017فیصدزیادہ ہے،جنوری میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 85.44ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 99.57ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 94.88ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں اٹلی کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 1.135ارب ڈالراورمالی سال 2024میں 1.122ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا
،اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں اٹلی سے درآمدات پر299.82ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16.48فیصدکم ہے
،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے درآمدات پر349.23ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،جنوری میں اٹلی سے درآمدات پر39.74ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جودسمبرمیں 79.66ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 64.74ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 538.92ملین ڈالراورمالی سال 2024میں 503.058ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔









