اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):اٹلی کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال 2023 میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوںپر6 فیصدکی نمو جبکہ اٹلی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر46 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو1.151ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی …
اٹلی کو پاکستان کے فاضل تجارتی حجم میں اضافہ، برآمدات میں 6 فیصدکی نمو ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):اٹلی کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال 2023 میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوںپر6 فیصدکی نمو جبکہ اٹلی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر46 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو1.151ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 6 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.087 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو96.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجون میں 98.601 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 105.30 ملین ڈالرتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023 میں اٹلی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر46 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال 2023 میں اٹلی سے درآمدات پر526.93 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جومالی سال 2022 میں 770.43 ملین ڈالرتھا۔ جولائی میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 33.90 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں 32.12 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 72.41 ملین ڈالرتھا۔








