اٹک۔ 28 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع اٹک نے GBTI اور NRSP کے تعاون سے سالانہ مونگ پھلی فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اٹک ڈاکٹر محمد جاوید نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ پوٹھوہار میں مونگ پھلی کی کاشت کسانوں کے لیے منافع بخش ذریعہ آمدن ہے، اور جدید ٹیکنالوجی و ویلیو ایڈیشن سے آمدنی میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت …
اٹک ،محکمہ زراعت توسیع اٹک نے دیگر کے اشتراک مونگ پھلی کے فیسٹیول کا انعقاد کیا

مزید خبریں
اٹک۔ 28 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع اٹک نے GBTI اور NRSP کے تعاون سے سالانہ مونگ پھلی فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اٹک ڈاکٹر محمد جاوید نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ پوٹھوہار میں مونگ پھلی کی کاشت کسانوں کے لیے منافع بخش ذریعہ آمدن ہے، اور جدید ٹیکنالوجی و ویلیو ایڈیشن سے آمدنی میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع حضرو ظفر اقبال خان نے علاقے کی مونگ پھلی کی صلاحیت پر روشنی ڈالی، جبکہ GBTI کے چیف ایگزیکٹو ملک فتح خان اور پروگرام آفیسر عدنان نے ادارے کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر PMU عرفان نے فیلڈ سطح پر ٹیکنالوجی اپناؤ کے فروغ میں ایسے میلوں کی اہمیت بیان کی۔اریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبدالاحد نے کسانوں کی تربیت اور باہمی تبادلۂ خیال کو خوش آئند قرار دیا۔
مہجور فارمز کے احسان خان نے پانی کے موثر استعمال اور منافع بخش کاشت کا تجربہ بیان کیا، جبکہ اٹک کے ترقی پسند کاشتکار محمد اعجاز خان نے ویلیو ایڈڈ مصنوعات پیش کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اٹک انزہ عباسی نے محکمہ زراعت اور شراکت دار اداروں کی کوششوں کو سراہا اور کسانوں پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی اختیار کریں۔
میلوں میں مختلف اسٹال لگائے گئے جن میں سفارش کردہ اقسام، سبسڈائزڈ آبپاشی اسکیمیں، کیمیائی تحفظ، اور خواتین و کسانوں کی تیار کردہ مونگ پھلی کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات شامل تھیں۔سوال و جواب سیشن میں کسانوں کے مسائل سنے گئے اور شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا اختتام تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ضلع اٹک میں زرعی بہتری کے نئے عزم کے ساتھ ہوا۔








