اٹک 12 فروری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کے تحت محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ اصلاح آبپاشی کے تین سالہ منصوبہ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان برائے خطہ پوٹھوہارکے تحت سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولرزکی فراہمی کے لیے ضلع اٹک میں قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد ضلع کونسل ہال میں ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنما ملک حمید اکبر تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف …
اٹک ،محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ اصلاح آبپاشی کے تین سالہ منصوبہ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان برائے خطہ پوٹھوہارکی قرعہ اندازی

مزید خبریں
اٹک 12 فروری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کے تحت محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ اصلاح آبپاشی کے تین سالہ منصوبہ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان برائے خطہ پوٹھوہارکے تحت سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولرزکی فراہمی کے لیے ضلع اٹک میں قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد ضلع کونسل ہال میں ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنما ملک حمید اکبر تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی راولپنڈی ڈویژن محترمہ فرحانہ جمیل نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس تقریب میں ریجنل منیجر پروجیکٹ ریجنل مینجمنٹ یونٹ محکمہ زراعت پنجاب ، ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی اٹک فرخندہ شمیم ،آسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل اصلاح آبپاشی لاہور ظفر منیر کے علاوہ دیگر افسران اور کاشتکاروں کی ایک کثیر تعدادکی بھی شرکت۔اس موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک حمید اکبرکا کہنا تھاکہ وزیراعلی پنجاب نے مختصر عرصہ میں زراعت کی ترقی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
ان اقدامات سے زراعت کی ترقی پر دور رس مثبت اثرات مرتب ہونگے۔وزیر اعلی پنجاب کا خطہ پوٹھوہار کے لیےایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان متعارف کروانا ایک انقلابی آقدام ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان اس خطہ کی زرعی ترقی اور خوشحالی کا زریعہ بنے گا۔اس خطہ میں لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی سے زمینوں کو ہموار کرنے میں مدد ملے گئی جس سے اس علاقے میں آبپاش زراعت کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی راولپنڈی ڈویژن محترمہ فرحانہ جمیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ نے محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ اصلاح آبپاشی کے زریعہ خطہ پوٹھوہار کے لیے 7ارب روپے کا ایگریکلجر ٹرانسفارمیشن پلان متعارف کروایا ہے ۔
محکمہ زراعت پنجاب کےشعبہ اصلاح آبپاشی کی طرف سے اس منصوبے کے تحت تین سالوں میں 1700ایکڑ رقبہ پر شمسی توانائی سے مربوط جدید نظام آبپاشی اور شمسی توانائی سے مربوط 1700 لفٹ اریگیشن کی تنصیب 70 فیصد سبسڈی کی جائے گئی۔اسی طرح تین سالوں میں راولپنڈی ڈویژن میں 270لیزر لینڈ لیولر سبسڈی 7 لاکھ سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے ۔ضلع اٹک کے 30 کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولرز فراہم کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹرانسفارمیشن پلان کا مقصد زرعی ترقیاتی سرگرمیوں کو مربوط انداز میں نافذ کرنا،جدید زرعی ٹیکنالوجی سے زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن بنانا اور مقامی وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرناہے۔اس منصوبہ سے نہ صرف زرعی شعبے میں بہتری آئے گئی بلکہ مقامی معیشت اور سماجی ترقی پر مثبت اثرات مرتب مرتب ہونگے ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی اٹک فرخندہ شمیم نے کاشتکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لیزر لینڈ لیولردوسروں کوبھی استعمال کے لیے دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی کی بچت ہوسکے ۔








