اٹک ریفائنری کے سالانہ منافع میں 190.50 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
اٹک ریفائنری کے سالانہ منافع میں 190.50 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):اٹک ریفائنری کے سالانہ منافع میں 190.50 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کےمطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران اٹک ریفائنری کا منافع بڑھ کر 26 ارب روپے ہو گیا جبکہ 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے سال کیلئے کمپنی کو 8.96ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا ۔ا س طرح مالی سال 25-2024 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 26-2025 کے دوران اٹک ریفائنری کے منافع میں 17.05ارب روپے یعنی 190 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔







