اپر کوہستان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو کا دورہ

127

اپر کوہستان ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔دورے کے دوران انہوں نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات اور صفائی کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال کی صفائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے