پنجاب حکومت کے ’’اپنی چھت، اپنا گھر ‘‘پروگرام کو اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ پروگرام کے 2026 سکرول آف آنر ایوارڈ سے نواز دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسقط میں منعقدہ عالمی تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔ اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ پروگرام کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کو کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے محفوظ، مناسب اور سستی رہائش تک رسائی بڑھانے میں …
اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا

مزید خبریں
لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):پنجاب حکومت کے ’’اپنی چھت، اپنا گھر ‘‘پروگرام کو اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ پروگرام کے 2026 سکرول آف آنر ایوارڈ سے نواز دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسقط میں منعقدہ عالمی تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔ اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ پروگرام کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کو کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے محفوظ، مناسب اور سستی رہائش تک رسائی بڑھانے میں نمایاں کردار پر یہ اعزاز دیا گیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سٹیٹ گیسٹ کی حیثیت سے ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے کی عالمی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لیے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہی تقریب کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ یو این ہیبی ٹیٹ کے مطابق 2026 کے سکرول آف آنر کے لیے دنیا کے مختلف خطوں سے 101 نامزدگیاں موصول ہوئیں، جن میں سے پانچ فاتحین کا انتخاب پاکستان کے علاوہ میانمار، برازیل، تیونس اور برطانیہ کے منصوبوں اور شخصیات کو بھی اس سال یہ اعزاز دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ پروگرام کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی حکومت پنجاب کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پر عملدرآمد کرتی ہے، جس کے تحت اپنی زمین رکھنے والے کم آمدنی کے حامل خاندانوں کو گھر کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جاتے ہیں۔ درخواست کا عمل آن لائن ہے جبکہ تعمیر کے مراحل کے مطابق مالی معاونت جاری کی جاتی ہے۔
مریم نواز شریف نے ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بجائے ان خاندانوں کے نام کیا جنہوں نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے ذریعے اپنے گھروں کی تعمیر شروع کی یا مکمل کی۔ یو این ہیبی ٹیٹ کی جانب سے جاری بیان میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ مؤقف درج کیا گیا کہ یہ اعزاز ان خاندانوں کا ہے جن کے لیے اپنے گھر کا خواب عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے 2026 کی عالمی تقریب 5 اکتوبر کو مسقط کے عمان کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوئی، جس کا موضوع ’سب کے لیے مناسب رہائش‘ تھا۔ تقریب میں یو این ہیبی ٹیٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینا کلوڈیا روسباخ سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے کے موقع پر یو این ہیبی ٹیٹ کی خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی جبکہ انہیں ڈویلپمنٹ ایگریمنٹس پر دستخط کی تقریب میں بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔
یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ 1989 میں شروع کیا گیا تھا اور یہ ایسے افراد اور اداروں کو دیا جاتا ہے جن کی کاوشیں مناسب رہائش، پائیدار شہری ترقی اور بہتر شہری زندگی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریں۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام 2024 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کا مقصد پنجاب میں اپنی زمین رکھنے والے کم آمدنی کے حامل خاندانوں کو گھر کی تعمیر کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ یو این ہیبی ٹیٹ کے مطابق پروگرام میں خواتین کی سربراہی والے گھرانوں، غیر رسمی شعبے کے کارکنوں اور دیگر ایسے طبقات تک رسائی پر بھی توجہ دی گئی ہے جو روایتی ہاؤسنگ فنانس سے محروم رہتے ہیں۔ یو این ہیبی ٹیٹ کے مطابق 2026 کے سکرول آف آنر ایوارڈ کے دیگر حقداروں میں میانمار کا ہاؤسنگ ناؤ، برازیل کا آلڈیا دو اسپریاڈو منصوبہ، تیونس کے عبدالمالک غانم اور لندن کے میئر صادق خان شامل ہیں۔







