اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بروقت فیصلوں اور مثبت سیاسی آپروچ کی وجہ سے اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے، وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی سیاسی تحریک سے خوفزدہ نہیں ہیں اور وہ ان کے سامنے سرینڈر نہیں کریں گے، اپوزیشن جماعتیں ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گی، استعفوں کے معاملے پر اپوزیشن میں اختلاف …
اپوزیشن جماعتیں ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گی، استعفوں کے معاملے پر اپوزیشن میں اختلاف ہے،وزیراعظم اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بروقت فیصلوں اور مثبت سیاسی آپروچ کی وجہ سے اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے، وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی سیاسی تحریک سے خوفزدہ نہیں ہیں اور وہ ان کے سامنے سرینڈر نہیں کریں گے، اپوزیشن جماعتیں ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گی، استعفوں کے معاملے پر اپوزیشن میں اختلاف ہے، پہلے کہا تھا کہ پارٹیوں میں سے پارٹی نکلے گی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سے اس کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں لیکن ریاست کسی قیمت پر انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گی، سابق حکمرانوں نے لوٹ مار کر کے ملک کو تباہ کیا، تمام قومی ادارے ملک سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کے احتساب کیلئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں اور وہی فساد کی اصل جڑ ہیں، اگر قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف غلط سیاست کر رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان انتقامی سیاست کر رہے ہیں، آصف علی زرداری موجودہ حالات سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگی سمجھدار لوگ ہیں ان کو پتا ہے کہ ٹائپ شدہ استعفے قبول نہیں ہوتے، دو استعفے اسپیکر کو موصول ہوئے اور لیگی رہنما کہتے ہیں کہ انہیں نہیں پتا کہ استعفے سپیکر تک کیسے پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے سنگین کیسز ہیں، اگر نیب نے ان کا کیس صحیح طرح سے عدالت کے سامنے پیش کیا تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف سیاسی لاوارث ہیں وہ چاہتے ہیں کہ سیاست ان کی بیٹی کو منتقل ہو جائے اسی لئے انہوں نے یہ سارا بیانیہ چلایا ہے، اب شہباز شریف ن لیگ میں صرف مشہوری کیلئے ہیں جبکہ سارے فیصلے مریم نواز کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کبھی دوبارہ مارشل لاءنہیں لگے گا، فوج نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو برداشت کیا تاکہ جمہوری نظام کا تسلسل برقرار رہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور آخری وقت تک ساتھ کھڑی رہے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرسٹر شہزاد اکبر احتساب کو ڈیل کر رہے ہیں، مجھے ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر ریلوے اپنی مدت کے دوران ریلوے کا پانچ ارب کا خسارہ ٹھیک کیا، پانچ روپے کی بھی کرپشن نہیں کی، پرانی ٹرینیں چلائیں تاکہ کوئی کرپشن کا الزام نہ لگا سکے۔








