ایبٹ آباد،واسا کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا 59 واں اجلاس

82
وائس چیئرمین واسا کا گلبرگ ٹائون کا دورہ ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

ایبٹ آباد۔ 03 فروری (اے پی پی):واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا انسٹھواں اجلاس چیئرمین ساجد خان جدون کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نو تعینات بورڈ ممبران سابق سپرنٹنڈنٹ جیل خانہ جات ملک فخر عالم اور سابق بینکار عامر نجیم سمیت صاحبزادہ محمد شبیر،حنا جاوید اقبال خان،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نور ولی خان،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا سردار بہادر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ملیحہ سحر،ریجنل میونسپل آفیسر ہزارہ محمد افضل اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر ریحان یوسف نے شرکت کی۔اجلاس میں ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور واسا کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔