ایبٹ آباد۔ 12 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 ٹریننگ ٹیم نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباءو طالبات کو فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاو کے حوالہ سے خصوصی ٹریننگ فراہم کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی ہدایات پر ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباءو طالبات کیلئے خصوصی فرسٹ ایڈ اور آ گ بجھانے کے حوالہ سے خصوصی ٹریننگ کا انعقاد کیا، سٹاف کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے سمیت خون روکنے، دل اور پھیپھڑوں کے افعال کو بحال کرنے کی عملی تربیت دی گئی۔
ریسکیو ٹریننگ ونگ ٹیم کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالہ سے مشقیں بھی کروائی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور طلباءو طالبات سے خطاب کیا۔ ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا و طالبات کو ریسکیو ٹریننگ دی جائے گی۔