ایرانی نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کی صحت خراب ہوگئی ، دوبارہ ہسپتال منتقل

تہران ۔16دسمبر (اے پی پی):ایرانی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو گرفتاری کےتین دن بعد دو بار ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔العربیہ اردو کے مطابق نرگس محمدی فاؤنڈیشن نے بیان میں بتایا کہ کال کے دوران ان کی جسمانی حالت اچھی نہیں تھی اور ان کی صحت خراب دکھائی دے رہی تھی۔ایرانی سول سوسائٹی کے کارکنوں جن میں فلم ساز جعفر پناہی بھی شامل ہیں، نے نرگس محمدی اور …

تہران ۔16دسمبر (اے پی پی):ایرانی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو گرفتاری کےتین دن بعد دو بار ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔العربیہ اردو کے مطابق نرگس محمدی فاؤنڈیشن نے بیان میں بتایا کہ کال کے دوران ان کی جسمانی حالت اچھی نہیں تھی اور ان کی صحت خراب دکھائی دے رہی تھی۔ایرانی سول سوسائٹی کے کارکنوں جن میں فلم ساز جعفر پناہی بھی شامل ہیں، نے نرگس محمدی اور جمعے کو گرفتار کیے گئے دیگر کارکنوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نرگس محمدی کو گزشتہ جمعے کو مشہد شہر میں وکیل خسرو علی کردی کی یادگاری تقریب میں تقریر کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ وکیل خسرو کی لاش رواں ماہ کے شروع میں ملی تھی۔مشہد کے پراسیکیوٹر حسن ہمتی فر کے مطابق تقریب کے دوران 38 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں نرگس محمدی اور ممتاز کارکن سپیدہ قلیان شامل ہیں۔

خسرو علی کردی کے بھائی جواد کو اسی دن بعد میں گرفتار کیا گیا۔ نرگس محمدی نے گزشتہ دہائی کا بیشتر حصہ جیل اور آزادی کے درمیان گزارا اور انہیں دسمبر 2024 میں طبی رخصت پر جیل سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔