تہران ۔13فروری (اے پی پی):ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق ایرانی کمانڈر حسین سلامی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی )نے اپنے ایک کروزر (بڑے جنگی بحری جہاز) سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر نے کہا کہ بیلسٹک میزائل …
ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے وا لے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

مزید خبریں
تہران ۔13فروری (اے پی پی):ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق ایرانی کمانڈر حسین سلامی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی )نے اپنے ایک کروزر (بڑے جنگی بحری جہاز) سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔
پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر نے کہا کہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ پاسداران انقلاب کے ایرو سپیس ڈویژن اور نیوی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی کامیابی سے ہماری بحریہ کے اثرورسوخ اور طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کوراور ایرانی مسلح افواج کسی بھی سازش اور مخاصمانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گی۔








