واشنگٹن ۔27جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے قریب بڑا بحری بیڑا تعینات کر دیا ہے تاہم وہ بات چیت اور معاہدے کے لیے تیار ہے۔ تاس کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات حالیہ انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایران کے قریب ایک بڑی آرمادا موجود ہے جو وینزویلا کے مقابلے میں بھی بڑی ہے لیکن وہ معاہدہ کرنا …
ایران کے قریب بحری بیڑا تعینات کر دیا لیکن وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔27جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے قریب بڑا بحری بیڑا تعینات کر دیا ہے تاہم وہ بات چیت اور معاہدے کے لیے تیار ہے۔
تاس کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات حالیہ انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایران کے قریب ایک بڑی آرمادا موجود ہے جو وینزویلا کے مقابلے میں بھی بڑی ہے لیکن وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں مجھے اس کا علم ہے ،تاہم صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
امریکی صدر نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ ایران کے خلاف وہ کون سا آپشن اختیار کر سکتے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور امریکا و ایران کے تعلقات ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔








