خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی )اور عالمی بینک کے اشتراک سے کاروباری اصلاحات کے ذریعے پاکستان میں کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے اقدامات جاری ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اصلاحات جاری ہیں۔
ایس آئی ایف سی اور عالمی بینک کا اشتراک، کاروباری اصلاحات کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی )اور عالمی بینک کے اشتراک سے کاروباری اصلاحات کے ذریعے پاکستان میں کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے اقدامات جاری ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اصلاحات جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں سیکرٹری ایس آئی ایف سی نے عالمی بینک کے وفد سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں آسان کاروبار فریم ورک اور پاکستان بزنس پورٹل کے ذریعے کاروباری قوانین آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی بینک نے ایس آئی ایف سی کے جامع طریقہ کار کو سراہتے ہوئے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اصلاحات کا مقصد ضابطہ جاتی عمل آسان، کاروباری اداروں پر تعمیلی بوجھ کم اور کاروباری سرگرمیاں مزید آسان بنانا ہے۔







