اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کراچی انڈسٹریل پارک کو برآمدی صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کے بڑے مرکز کے طور پر توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت

مزید خبریں
کراچی۔6اکتوبر (اے پی پی):اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کراچی انڈسٹریل پارک کو برآمدی صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کے بڑے مرکز کے طور پر توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایس آ ئی ایف سی کے مطابق کراچی انڈسٹریل پارک کی نگرانی اور مؤثر عملدرآمد کے لیے وفاقی اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ایڈیشنل سیکریٹری ایس آئی ایف سی ساجد قاضی کی قیادت میں وفاقی اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے وفد نے کراچی کی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس کیا۔ اجلاس میں سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل، سہولت کاری، کاروباری رکاوٹوں کے خاتمے اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں کراچی انڈسٹریل پارک کو جدید صنعتی و برآمدی مرکز بنانے، سرمایہ کاروں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی یونٹس کے قیام میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے قیام سے کراچی انڈسٹریل پارک میں منصوبہ بندی، نگرانی اور عملدرآمد کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ صنعتی سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے تحت کراچی میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری میں آسانی اور برآمدی شعبے کی توسیع کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، جن کا مقصد ملک میں صنعتی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔








