سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی معاونت سے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے عمل کو نئی رفتار ملی ہے، جس کے نتیجے میں معیشت استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معاشی اصلاحات، پاکستانی معیشت نئی سمت کی جانب گامزن

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی معاونت سے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے عمل کو نئی رفتار ملی ہے، جس کے نتیجے میں معیشت استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ماہرِ معیشت پروفیسر ڈاکٹر نوید نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی نے مختلف اداروں اور شعبوں کے درمیان پالیسی ہم آہنگی کو فروغ دے کر عملی معاشی اصلاحات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ ان کے مطابق کونسل کی بدولت حکومتی اداروں میں بہتر رابطہ کاری اور مؤثر فیصلہ سازی ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈز کے ذریعے چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی حالیہ عرصے کی ایک بڑی معاشی کامیابی ہے، جس سے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری اور مالیاتی مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر نوید کے مطابق ایس آئی ایف سی پاکستان کے معاشی روڈ میپ کو مزید وسعت دینے کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ سیاحت، صحت اور خدمات پر مبنی برآمدات کے فروغ کے ذریعے معاشی اور سماجی ترقی کے نئے امکانات پیدا کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط بنایا ہے اور اب ملک معاشی ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ان کے فوائد طویل مدت تک قومی معیشت کو مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔پروفیسر ڈاکٹر نوید نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کا ون ونڈو نظام، بروقت فیصلوں اور منصوبوں کی مقررہ وقت پر تکمیل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور کاروباری ماحول میں بہتری آ رہی ہے۔







