ایس آئی ایف سی کے تحت آٹو سیکٹر میں تیزی، فروخت میں 51 فیصد اضافہ اور سرمایہ کاری کے روشن امکانات

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):ایس آئی ایف سی صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کا آٹو سیکٹر نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق ملکی آٹو صنعت نہ صرف مقامی طلب کو مؤثر انداز میں پورا کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر توسیع اور مسابقت کے لیے بھی تیار ہو …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):ایس آئی ایف سی صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کا آٹو سیکٹر نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق ملکی آٹو صنعت نہ صرف مقامی طلب کو مؤثر انداز میں پورا کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر توسیع اور مسابقت کے لیے بھی تیار ہو رہی ہے۔آٹو سیکٹر کی پیداواری صلاحیت سالانہ 5 لاکھ یونٹس تک پہنچ چکی ہے، جو اس صنعت کی مضبوط بنیادوں اور بڑھتی ہوئی استعداد کا مظہر ہے۔ فروری 2026 میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی واضح علامت ہے۔مضبوط پیداواری ڈھانچے، بڑھتی ہوئی طلب اور سازگار پالیسی ماحول کے باعث آٹو صنعت تیزی سے سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم اور پرکشش شعبہ بنتی جا رہی ہے۔ یہ رجحان نہ صرف صنعتی ترقی کو تقویت دے رہا ہے بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معیشت کو مستحکم بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔