ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید جیسے بہادر،فرض شناس افسران پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں،آئی جی پنجاب
ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید جیسے بہادر،فرض شناس افسران پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں،آئی جی پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔6مئی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کے 29ویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید جیسے بہادر، نڈر اور فرض شناس افسران پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید افسر نے دورانِ سروس فرائض کی بہترین ادائیگی، پیشہ وارانہ مہارت اور اعلی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ایک منفرد مقام حاصل کیا۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ایس ایس پی اشرف مارتھ کو 6 مئی 1997 کی صبح گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ شہادت کے بعد گوجرانوالہ پولیس لائنز کو ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا، جو ان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے۔








