ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق کیلنڈرسال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پربینکوں کی جانب سے ایس ایم ایز کوفراہم کردہ قرضوں کا حجم 943 ارب روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے،مجموعی بینکاری قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 14 فیصد اضافہ …
ایس ایم ایز کےلئے بینکوں کے قرضوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق کیلنڈرسال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پربینکوں کی جانب سے ایس ایم ایز کوفراہم کردہ قرضوں کا حجم 943 ارب روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے،مجموعی بینکاری قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک نے جون 2027 تک ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کا حجم 1.5 ٹریلین روپے تک بڑھانے کا ہدف مقررکیاہے ۔اعداد و شمار کے مطابق ایس ایم ایز کے قرضوں میں عدم ادائیگی کے خطرے کی عکاسی کرنے والی ریشو میں بھی نمایاں کمی ہوئی اور یہ شرح 2024 کی تیسری سہ ماہی میں 23 فیصد کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر کیلنڈرسال 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 11.7 فیصد رہ گئی۔ اس بہتری کی ایک وجہ مجموعی قرضوں میں تیز رفتار اضافہ ہے، غیر فعال قرضوں کا حجم 80 سے 125 ارب روپے کی حد میں برقرار رہا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبرکے اختتام پرنجی شعبے کوفراہم کردہ مجموعی بینک قرضوں کاحجم 11.28ٹریلین روپے جبکہ نجی شعبے کے کاروبارکوفراہم کردہ قرضوں کاحجم 9.52ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔






