ایس ای سی پی نے آمدن کے تحفظ کے لیے نئی اینیوٹی مصنوعات کی منظوری دے دی

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے نجی شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستحکم آمدن کے ذرائع بنانے لیے متعدد نئی اینیوٹی مصنوعات کی منظوری دی ہے۔ نئی منظور ہونے والی مالیاتی مصنوعات میں لائف کنٹنجنٹ اینیوٹیز، ڈیفرڈ اینیوٹیز، گارنٹیڈ پیمنٹس والی اینیوٹیز اور ہائبرڈ اینیوٹی کا ایسے سٹکچر تشکیل دیے گئے ہیں جو گارنٹڈ ادائیگیوں کو عمر بھر کی آمدن کے فوائد کے ساتھ یکجا …

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے نجی شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستحکم آمدن کے ذرائع بنانے لیے متعدد نئی اینیوٹی مصنوعات کی منظوری دی ہے۔ نئی منظور ہونے والی مالیاتی مصنوعات میں لائف کنٹنجنٹ اینیوٹیز، ڈیفرڈ اینیوٹیز، گارنٹیڈ پیمنٹس والی اینیوٹیز اور ہائبرڈ اینیوٹی کا ایسے سٹکچر تشکیل دیے گئے ہیں جو گارنٹڈ ادائیگیوں کو عمر بھر کی آمدن کے فوائد کے ساتھ یکجا کرتے ہیں۔یہ نئی سیونگ اینڈ انوسٹمنٹ پراڈکٹ پاکستان میں نجی شعبے کے ریٹائرمنٹ سسٹم کو مستحکم بننے کے لیے نہایت اہم ہیں ۔ یہ مصنوعات ریٹائر ہونے والے افراد کو اپنی جمع کی گئی بچت کو باقاعدہ اور قابلِ تخمینہ آمدن میں تبدیل کرنے میں مدد دیں گی، جس سے ریٹاءرمنٹ کے بعد مالی غیر یقینی صورتحال کم ہوگی۔ی

ہ انوسٹمنٹ پراڈکٹ انشورنس شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد ترتیب دی گئیں ہیں۔ روایتی طور پر ریٹائرمنٹ کی مصنوعات زیادہ تر ملازمت کے دوران سیونگ جمع کرنے کے مرحلے پر مرکوز رہی ہیں جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان بچتوں کو مستقل آمدن میں تبدیل کرنے کے لیے محدود آپشنز موجود ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی اوسط عمر اور مہنگائی کے دباؤ کے باعث یہ خلا ریٹائر ہونے والے افراد کے لیے مالی مشکلات میں اضافہ کر رہا تھا۔نئی منظور شدہ اینیوٹی مصنوعات ریٹائرمنٹ کے بعد ریگولر آمدن کے مناسب مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ لائف کنٹنجنٹ اینیوٹیز اینیوٹنٹ کی پوری زندگی کے دوران ماہانہ منافع فراہم کرتی ہیں، جبکہ ڈیفرڈ اینیوٹیز کی مصنوعات مخصوص مدت کے بعد ادائیگیاں شروع کرتی ہیں۔ گارنٹیڈ پیمنٹس والی اینیوٹیز ایک مقررہ مدت تک باقاعدہ آمدن فراہم کرتی ہیں جبکہ ہائبرڈ اینیوٹی ڈھانچے گارنٹیڈ ادائیگیوں کو عمر بھر کی آمدن کے فوائد کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

یہ مالیاتی خدمات روایتی لائف انشورنس کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ونڈو تکافل اور مکمل تکافل آپریٹرز کے ذریعے بھی آفر کی جائیں گی، جس سے یہ سہولت روایتی اور شریعت کے مطابق دونوں اقسام کی انشورنس مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔یہ اقدام حکومت پاکستان کی ڈیفائنڈ بینیفٹ پنشن سسٹم سے بتدریج ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن اسکیموں کی طرف منتقل ہونے کی پالیسی سے ہم آہنگ ہے، جہاں اینیوٹیز ریٹائرمنٹ کی بچت کو مستحکم اور قابلِ بھروسہ آمدن میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔متنوع اینیوٹی مصنوعات پاکستان کے ریٹائرمنٹ نظام کو مستحکم بنانے، ریٹائر ہونے والے افراد کے مالی تحفظ کو بہتر بنانے اور انشورنس شعبے کی طویل مدتی ترقی میں معاون ہوں گی۔