اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے غنی ڈیریز لمیٹڈ (جی ڈی ایل) کے انیشیل پبلک آفرنگ (آئی پی او) کے لیے پروسپیکٹس جاری، تقسیم اور شائع کرنے کی منظوری دے دی۔ اس آئی پی او میں 104.2 ملین عام شیئرز شامل ہیں جو جی ڈی ایل کے کل بعد از آئی پی او ادا شدہ سرمایہ کا 24.28 فیصدبنتے ہیں۔یہ آئی …
ایس ای سی پی نے غنی ڈیریز لمیٹڈ کے انیشیل پبلک آفرنگ کے لئے پروسپیکٹس کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے غنی ڈیریز لمیٹڈ (جی ڈی ایل) کے انیشیل پبلک آفرنگ (آئی پی او) کے لیے پروسپیکٹس جاری، تقسیم اور شائع کرنے کی منظوری دے دی۔ اس آئی پی او میں 104.2 ملین عام شیئرز شامل ہیں جو جی ڈی ایل کے کل بعد از آئی پی او ادا شدہ سرمایہ کا 24.28 فیصدبنتے ہیں۔یہ آئی پی اوبک بلڈنگ کے طریقہ کار کے ذریعے کیا جا رہا ہے جس میں 75 فیصد شیئرز (78.15 ملین شیئرز) بک بلڈنگ حصے کے لیے اور باقی 25 فیصد (26.05 ملین شیئرز) ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔غنی ڈیریز لمیٹڈ دودھ کی پیداوار اور فروخت کاکام کرتی ہے۔
کمپنی کا ڈیری فارم خوشاب میں ہے جہاں سے ڈیری پراسیسرز کو دودھ سپلائی کیا جاتاہے۔مالی سال 2025–26 میں آئی پی او کے شعبے میں غیرمعمولی سرگرمی دیکھی گئی ہے اور یہ پیشکش ایس ای سی پی کی جانب سے عوامی سبسکرپشن کے لیے ساتویں پروسپیکٹس کی منظوری ہے۔ جنوری 2026ء میں یہ ایس ای سی پی کی جانب سے منظور شدہ تیسری پروسپیکٹس بھی ہے۔نئی لسٹنگز سرمایہ مارکیٹ کی ترقی میں مددگار ثابت ہوتی ہیں کیونکہ یہ شفافیت اور بہتر گورننس کو فروغ دیتی ہیں۔
اس سے کمپنیاں طویل مدتی سرمایہ حاصل کر کے مستحکم ترقی کر سکتی ہیں اور سرمایہ کاروں کو معلوماتی اور مکمل دستاویزات کے ذریعے بہتر سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے کا موقع ملتا ہے۔ایس ای سی پی نئی لسٹنگز کو فروغ دینے اور سرمایہ مارکیٹ کی ترقی کے لیے اپناآسان ریگولیٹری فریم ورک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔








