ایس ای سی پی کی ہیوگو بینک کے پیڈ اپ کپیٹل میں 1.5 ارب روپے کے اضافے کی منظوری، پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک کے کمرشل آغاز کی راہ ہموار

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ہیوگو بینک لمیٹڈ کے سپانسر شیئر ہولڈرز کو نئے شیئرز کے اجراء کے ذریعے کمپنی کے ادا شدہ سرمائے میں 1.5 ارب روپے کا نیا سرمایہ شامل کرنے کی مظوری دے دی ہے ۔ ہیوگو بینک کے ادا شدہ سرمائے میں ڈیڑھ ارب روپے کے اضافے سے، پاکستان کا پہلا صرف ڈیجیٹل بینک اپنے کمرشل اپریشن کے آغاز کی …

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ہیوگو بینک لمیٹڈ کے سپانسر شیئر ہولڈرز کو نئے شیئرز کے اجراء کے ذریعے کمپنی کے ادا شدہ سرمائے میں 1.5 ارب روپے کا نیا سرمایہ شامل کرنے کی مظوری دے دی ہے ۔ ہیوگو بینک کے ادا شدہ سرمائے میں ڈیڑھ ارب روپے کے اضافے سے، پاکستان کا پہلا صرف ڈیجیٹل بینک اپنے کمرشل اپریشن کے آغاز کی جانب پیش رفت کر سکے گا۔

بدھ کے روز ایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان ہیوگو ہیوگو بینک کو پاکستان میں ڈیجیٹل ریٹیل بینک قائم کرنے کے لیے اصولی منظوری (In-Principle Approval) دے چکا ہے۔ ہیوگو بینک کے سرمائے میں اس اضافے کے بعد بینک اب سٹیٹ بینگ کی کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم سرمایہ (Minimum Capital Requirement-MCR) کی شرط پوری کر سکے گا جو باقاعدہ کمرشل بینکاری کے آغاز کے لیے ایک لازمی ریگولیٹری تقاضا ہے۔

ہیوگو بینک ، پاکستانی اور سنگاپوری سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم سٹار میسرز لائٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے قائم کر رہا ہے۔ اس بینک کے سپانسرز جدید ڈیجیٹل بینکاری پلیٹ فارم کی تیاری کے لیے تقریباً 60 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔کنسورشیم کو سنگاپور کی اٹلس کنسولیڈیٹڈ کر رہی ہے جبکہ سنگا پور کا دی گیٹز گروپ اور پاکستان کی مولر اینڈ فپس اس کے شراکت دار ہیں۔ڈیجیٹل ریٹیل بینک روایتی برانچ نیٹ ورک کے بجائے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارمز کے ذریعے موبائل ایپلی کیشنز اور آن لائن چینلز سے بینکاری خدمات فراہم کرے گا۔

اس ماڈل سے بینکاری اخراجات میں کمی، صارفین کو بہتر سہولت کی فراہمی اور خصوصاً غیر بینک شدہ اور کم سہولیات رکھنے والے افراد اور طبقات تک مالیاتی سروسز کی بہتر ممکن ہو گی۔پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل مالیاتی شعبے میں ایک ڈیجیٹل بینک کے شامل ہونے سے مالیاتی خدمات کے سیکٹر میں کمپٹیشن کو فروغ حاصل گا۔ ڈیجیٹل بینک تیز رفتار اکائونٹ کھولنے، کم لاگت ڈیجیٹل ادائیگیوں، فوری رقوم کی منتقلی، ڈیجیٹل بچت کی سہولیات اور ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی خدمات اور پراڈکٹ کی فراہمی کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

مزید خبریں