اسلام آباد پولیس کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سواں زون حسنین وارث کی زیر صدارت زون کے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران (ایس ڈی پی اوز) اور اسٹیشن ہاؤس افسران (ایس ایچ اوز) کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام کے اقدامات اور مجرموں کے خلاف جاری کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔پولیس حکام نے ہفتہ کو ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا …
ایس پی سواں زون کی زیر صدارت زون کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سواں زون حسنین وارث کی زیر صدارت زون کے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران (ایس ڈی پی اوز) اور اسٹیشن ہاؤس افسران (ایس ایچ اوز) کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام کے اقدامات اور مجرموں کے خلاف جاری کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔پولیس حکام نے ہفتہ کو ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ اجلاس میں سواں زون میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور مجرمانہ عناصر کے خلاف پولیس آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی حسنین وارث نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیس گشت کو بہتر بنائیں اور اپنے متعلقہ علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لیے کوششوں کو مزید موثر بنائیں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو یہ بھی ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ شائستگی اور پیشہ وارانہ انداز میں پیش آئیں اور تھانوں میں آنے والے لوگوں کے ساتھ مثبت رویہ اپنائیں۔ایس پی حسنین وارث نے امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے موثر پولیسنگ اور بہتر گشت کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مجرمانہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھیں اور پورے سواں زون میں پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔







