ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف کا اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد،پولیس افسران کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات

ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف نے اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا جس میں پولیس افسران کے محکمانہ اور ذاتی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نےبتایا کہ ایس پی محمد خرم اشرف نے پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف نے اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا جس میں پولیس افسران کے محکمانہ اور ذاتی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نےبتایا کہ ایس پی محمد خرم اشرف نے پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس پی خرم اشرف نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ انہیں بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ترجمان کے مطابق اردلی روم کے انعقاد سے پولیس افسران کو اپنے محکمانہ اور ذاتی مسائل براہ راست ایس پی کے سامنے پیش کرنے اور ان کے حل کے لیے ضروری کارروائی کا موقع ملا۔