وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بلاتعطل اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی ’’پری ڈیپارچر فیسیلی ٹیشن ڈیسک‘‘ باقاعدہ طور پر فعال کر دیا ۔
ایف آئی اے امیگریشن کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لئے پری ڈیپارچر فیسیلی ٹیشن ڈیسک فعال

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بلاتعطل اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی ’’پری ڈیپارچر فیسیلی ٹیشن ڈیسک‘‘ باقاعدہ طور پر فعال کر دیا ۔
ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ایئرپورٹ پر قائم کیا گیا یہ خصوصی ڈیسک مسافروں کو روانگی سے قبل درکار دستاویزات کی جانچ پڑتال اور امیگریشن سے متعلق تمام معاملات میں پیشہ وارانہ معاونت فراہم کرے گا، بیرونِ ملک جانے والے شہری روانگی سے پہلے کسی بھی قسم کی تکنیکی الجھن، سفری شرائط یا امیگریشن گائیڈنس کے لئے براہِ راست ڈیسک پر موجود عملے سے رجوع کر سکتے ہیں جس سے ایئرپورٹ پر طویل انتظار اور آخری لمحات کی پریشانیوں سے بچا جا سکے گا۔
ادارے نے مسافروں کی فوری رسائی اور شکایات کے بروقت ازالے کے لئے ہیلپ لائن نمبر 5805760-0300 بھی جاری کیا ہے جس پر رابطہ کر کے ضروری معلومات یا معاونت حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ’’محفوظ سفر اور محفوظ سرحدیں‘‘ کے وژن کے تحت ایئرپورٹس پر مسافر دوست ماحول اور عالمی معیار کی امیگریشن سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔







