ایف آئی اے کی لائٹ ہاؤس میں کارروائی، ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمہ الزام نمبر 17/2026 کے تناظر میں کارروائی کرتے ہوئے پہلے سے گرفتار ملزم محمد آصف شیخ کی نشاندہی پر لائٹ ہاؤس کے علاقے میں چھاپہ مارا۔

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمہ الزام نمبر 17/2026 کے تناظر میں کارروائی کرتے ہوئے پہلے سے گرفتار ملزم محمد آصف شیخ کی نشاندہی پر لائٹ ہاؤس کے علاقے میں چھاپہ مارا۔

ٹیم نے میٹرو پیلس، لائٹ ہاؤس میں واقع ایک پرفیوم شاپ سے ملزم محمد سہیل شیخ ولد محمد اختر شیخ کو حراست میں لے لیا۔ترجمان کے مطابق، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد ہوا، جس کی ابتدائی جانچ میں غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ہنڈی حوالہ سے متعلق اہم ڈیجیٹل شواہد اور قابلِ اعتراض مواد پایا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے ملزم کو برآمد شدہ موبائل فون سمیت کارپوریٹ کرائم سرکل تھانے منتقل کر دیا ہے، جہاں موبائل فون کا فرانزک اور تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ اس غیر قانونی نیٹ ورک میں ملوث دیگر عناصر اور سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔