فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے یو کے سٹوڈنٹ ویزہ فراڈ کے ملزم واصل عزاد، سی ای اوآئی ای آئی ایس کنسلٹنٹس کو بحریہ ٹاؤن سے گرفتار کر کے 16 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ اتوار کو ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے مقدمہ نمبر FIR-AHTC-ICT-753/26 درج کرنے کے بعد مرکزی ملزم …
ایف آئی اے کی کارروائی ،یو کے اسٹوڈنٹ ویزہ فراڈ کا ملزم گرفتار، 16 لاکھ روپے برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے یو کے سٹوڈنٹ ویزہ فراڈ کے ملزم واصل عزاد، سی ای اوآئی ای آئی ایس کنسلٹنٹس کو بحریہ ٹاؤن سے گرفتار کر کے 16 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ اتوار کو ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے مقدمہ نمبر FIR-AHTC-ICT-753/26 درج کرنے کے بعد مرکزی ملزم واصل عزاد سی ای او/مالک آئی ای آئی ایس ،کنسلٹنٹس اسلام آباد کو بحریہ ٹاؤن فیز 7 سے گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتاری کے دوران شکایت کنندہ سے وصول کی گئی 16 لاکھ روپے کی مکمل رقم بھی برآمد کر لی گئی۔تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزم واصل عزاد نے اپنے ساتھیوں سلمان (ڈائریکٹر)، ذوالقرنین (ڈائریکٹر) اور مسماة سعدیہ (ویزہ کنسلٹنٹ) کے ساتھ مل کر شکایت کنندہ محمد زاہد کی اہلیہ کے یو کے اسٹوڈنٹ ویزہ کیس کو دھوکہ دہی اور فریب کے ذریعے ہینڈل کیا۔ ملزمان کی ہدایت پر مئی 2025 میں ٹیس سائیڈ یونیورسٹی یو کے ، کے آن لائن پیمنٹ لنک کے ذریعہ 4 ہزار پاؤنڈ جمع کروائے گئے تاہم ملزمان مقررہ ڈیڈ لائن تک ویزہ درخواست اور ضروری دستاویزات جمع کروانے میں ناکام رہے جس کے نتیجے میں متاثرہ خاتون برطانیہ نہ جا سکی اور 4 ہزار پاؤنڈ کی رقم بھی ضائع ہو گئی۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ جب شکایت کنندہ نے بار بار رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے انہیں دھمکیاں دیں اور سمن کے باوجود پیش نہ ہوئے۔مقدمہ دفعات 18 اور 22 ایمیگریشن آرڈیننس 1979 بمع دفعات 420، 506 اور 109 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان سلمان، ذوالقرنین اور مسماة سعدیہ کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔ مقدمے کی تفتیش انسپکٹر محمد عبداللہ کیانی (ایس ایچ او اے ایچ ٹی سی اسلام آباد) انجام دے رہے ہیں۔ایف آئی اے اسلام آباد زون نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ویزہ فراڈ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرین کو انصاف دلانا ایجنسی کی اولین ترجیح ہے۔







