ملتان۔ 01 ستمبر (اے پی پی):فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن آف یونائیٹد سٹیٹس( ایف اے او) اور پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی( پی سی سی سی) کے مابین شراکت داری سے کپاس کی نئی جہتوں اور تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔یہ بات نائب صدر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر یوسف ظفر ( تمغہ امتیاز)نے اتوار کے روز یہاں ایف اے او کی نمائندگان فلورنس رولے اور ایملڈا بیرجینا کی …
ایف اے او اور پی سی سی سی کے مابین شراکت داری سے کپاس کی تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا، ڈاکٹر یوسف ظفر

مزید خبریں
ملتان۔ 01 ستمبر (اے پی پی):فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن آف یونائیٹد سٹیٹس( ایف اے او) اور پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی( پی سی سی سی) کے مابین شراکت داری سے کپاس کی نئی جہتوں اور تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔یہ بات نائب صدر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر یوسف ظفر ( تمغہ امتیاز)نے اتوار کے روز یہاں ایف اے او کی نمائندگان فلورنس رولے اور ایملڈا بیرجینا کی پی سی سی سی ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ڈاکٹر یوسف ظفر نے کہا کہ ایف اے او اور پی سی سی سی نے پاکستان میں زرعی جدت اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر قریبی تعاون کرنے کے لیے ایک سٹریٹجک منصوبہ تیار کیا ہے،ملتان میں پی سی سی سی ہیڈکوارٹرز میں ایف اے او کا ایک نیا علاقائی دفتر قائم کیا جا رہا ہے،یہ دفتر مشترکہ اقدامات کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا،جس میں تحقیق، ترقی اور موسمیاتی لحاظ سے جدید زرعی طریقوں کے نفاذ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
علاوہ ازیں پی سی سی سی میں ایڈی فلکس ٹاور کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ ایف اے او کی نمائندہ مس فلورنس رولے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈی فلکس ٹاور کی تنصیب سے ایف اے او اور پی سی سی سی کے مابین جدید زرعی منصوبہ جات اور تحقیقی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
پی سی سی سی ملتان کے نائب صدر ڈاکٹر یوسف ظفر نے ایڈی فلکس ٹاور کی تنصیب کے لیے ایف اے او کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور ایف اے او کے زراعت کے شعبے میں پائیداری اور لچک کو بڑھانے کے لیے بنائے گئے پروگراموں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔








