ایف بی آر، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ،کے الیکٹرک اور اس کے مخصوص ٹیکس دہندگان کے لیے اگست کے سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں بالخصوص کے الیکٹرک اور اس کے مخصوص ٹیکس دہندگان کے لیے اگست 2026 کے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب متعلقہ ٹیکس دہندگان اپنے گوشوارے 2 اکتوبر 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ سیلز ٹیکس …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں بالخصوص کے الیکٹرک اور اس کے مخصوص ٹیکس دہندگان کے لیے اگست 2026 کے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب متعلقہ ٹیکس دہندگان اپنے گوشوارے 2 اکتوبر 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 43 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا گیا ۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس مہلت کا فائدہ صرف ان ٹیکس دہندگان کو ملے گا جو 14 جولائی 2026 کے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے دائرہ کار میں آتے ہیں اور جنہوں نے اپنی واجب الادا سیلز ٹیکس کی رقم مقررہ وقت کے اندر قومی خزانے میں جمع کرا دی ہے